اسلام آباد میں آزادی مارچ کے پڑاو کیلئے چھ ہزار واش روم کے علاوہ کیا کیا چیزیں فراہم کی جائیں گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں آزادی مارچ کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں، اسلام آباد انتظامیہ، پولیس اور جے یو آئی کی مقامی قیادت نے 100 ایکڑ پر محیط جلسہ گاہ کو ہموار کر کے استقبالیہ کیمپ قائم کردیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق منگل کو ضلعی انتظامیہ، پولیس اور جمعیت کی مقامی قیادت کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں میونسپل کارپوریشن اور فائر بریگیڈ نے پنڈال میں 20 واٹر ٹینکر فراہم کرنے کا وعدہ کیا جبکہ 30 واٹر ٹینکر جے یو آئی فراہم کرے گی جن میں پانی مہیا کرنے کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہوگی۔ آزادی مارچ کے منتظم مولانا عبدالمجید ہزاروی نے بتایا کہ آج پنڈال کے ملحقہ برساتی نالے کے ساتھ ساتھ 6ہزار واش روم تیار کرلئے جائیں گے۔
