”نوازشریف ڈینٹل وارڈ میں خود پید ل چل کر گئے اور انہیں۔۔“سروسز ہسپتال سے تفصیلات سامنے آ گئیں

”نوازشریف ڈینٹل وارڈ میں خود پید ل چل کر گئے اور انہیں۔۔“سروسز ہسپتال سے ...
”نوازشریف ڈینٹل وارڈ میں خود پید ل چل کر گئے اور انہیں۔۔“سروسز ہسپتال سے تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سروسز ہسپتال میں نواز شریف کے دانتوں کی فلنگ کی گئی ہے، نواز شریف خود چل کر ڈینٹل وارڈ میں گئے۔
نجی ٹی وی چینل جی این این کے مطابق سروسز ہسپتال میں نواز شریف کے دانتوں کی فلنگ کی گئی ہے، نواز شریف خود چل کر ڈینٹل وارڈ میں گئے،ڈینٹل وارڈ میں نواز شریف کو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک رکھا گیا ہے،ڈاکٹر بابر نے دانتوں کی فلنگ کی، میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز بھی نواز شریف کے ہمراہ تھے ،نواز شریف نےہلکے نیلےرنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں کمی کے ساتھ ساتھ ان کا وزن بھی کم ہو گیا ہے اور ان کے مسوڑے سے خون آنا شروع ہو گیا تھا جس کے باعث ڈاکٹرز نے دانتوں کی فلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -