اعدادوشمار ملنے تک بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کر سکتے ،نیپرانے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت منگل تک ملتوی کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیپرا نے سی پی پی اے کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت بغیر کسی فیصلے کے ملتوی کردی،چیئرمین نیپرا نے کہا کہ دو ماہ سے کہہ رہے ہیں پاور پلانٹس سے پیداوار کی مکمل تفصیلات فراہم کریں ،اعدادوشمار ملنے تک بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کر سکتے ۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا میں سی پی پی اے کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی،چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے درخواست پر سماعت کی،سی پی پی اے کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ستمبرمیں پانی سے37 اعشاریہ 09 فیصد اور گیس سے 11 اعشاریہ 85 فیصدبجلی پیداکی گئی ہے جبکہ ستمبر میں درآمدی ایل این جی سے21 اعشاریہ 06 فیصدبجلی پیدا کی گئی ہے۔
دوران سماعت چیئرمین نیپراتوصیف ایچ فاروقی نامکمل اعدادوشمار دینے پر سی پی پی اے حکام پر برہم ہو گئے،نیپرانے بغیر فیصلے کے سماعت منگل تک ملتوی کردی،چیئرمین نیپرا نے کہا کہ اگلی سماعت سے پہلے اعدادوشمار فراہم کریں اعدادوشمار ملنے تک بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کر سکتے ،دو ماہ سے کہہ رہے ہیں پاور پلانٹس سے پیداوار کی مکمل تفصیلات فراہم کریں ۔
