”شرجیل خان پی ایس ایل فائیو کے ڈرافٹ میں شامل ہوں گے “ شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری آ گئی

”شرجیل خان پی ایس ایل فائیو کے ڈرافٹ میں شامل ہوں گے “ شائقین کرکٹ کیلئے ...
”شرجیل خان پی ایس ایل فائیو کے ڈرافٹ میں شامل ہوں گے “ شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح اوپننگ بلے باز باز شرجیل خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کیلئے ڈرافٹنگ کے عمل میں شریک ہونے کیلئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 30 سالہ شرجیل خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی تھی جس پر انہیں پانچ سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تاہم حال ہی میں انہیں بورڈ کی جانب سے کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل خان نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کا ایک تحریری امتحان دیا جس میں وہ کامیاب رہے ہیں اور اب انہیں بہاولپور، شیخوپورہ اور کراچی جانے کی ہدایت کی ہے جہاں وہ ڈومیسٹک یوتھ ایونٹ میں شریک جونیئر کھلاڑیوں کو لیکچر دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ ترین ہدایات پر عمل پیرا ہو کر شرجیل خان پی ایس ایل فائیو کے ڈرافٹ میں شامل ہونے کے اہل بھی ہو جائیں گے جس میں عمدہ کارکردگی دکھا کر وہ قومی ٹیم میں شمولیت کی راہ بھی ہموار کر سکتے ہیں۔

مزید :

کھیل -