تاریخ پیدائش کے معاملے نے جونیئر کرکٹر کا مستقبل داﺅ پر لگا دیا، کیا غلط بیانی کی تھی؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

تاریخ پیدائش کے معاملے نے جونیئر کرکٹر کا مستقبل داﺅ پر لگا دیا، کیا غلط ...
تاریخ پیدائش کے معاملے نے جونیئر کرکٹر کا مستقبل داﺅ پر لگا دیا، کیا غلط بیانی کی تھی؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تاریخ پیدائش کے معاملے پر قومی جونیئرکرکٹر کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کیخلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستان انڈر16 کرکٹ ٹیم سے زین انورکوالگ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 4 نومبر سے بنگلہ دیش کیخلاف انڈر16 ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان ٹیم میں شامل ہونے والے بلے باز زین انور کو تاریخ پیدائش میں غلط بیانی کر کے خود کو کم عمر ظاہر کرنے پر ڈسپلنری کارروائی کا سامنا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق زین انور12 مئی 2001 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور وہ 26 اگست 1989ءکو گوجرانوالہ میں پیدا ہونے والے کرکٹر وقار انور کے چھوٹے بھائی ہیں، پی سی بی کے ریکارڈ میں زین انور کی تاریخ پیدائش 23 نومبر 2003 ظاہرکی گئی،
کراچی اور سندھ کی انڈر16 کرکٹ میں نمائندگی کرنے والے زین انور کسٹمز اکیڈمی انڈر15 کرکٹ ٹیم کے ساتھ دبئی کا بھی دورہ کر چکے ہیں، وہ گزشتہ سال قومی انڈر16 سیزن میں بھی شریک ہوئے۔زین انور کو بنگلہ دیش کے خلاف انڈر 16 سیریز کیلئے قومی جونیئر ٹیم میں منتخب ہونے پر عمر کی تصدیق کرنے والے میڈیکل بورڈ نے رسٹ ٹیسٹ میں بھی کامیاب قرار دے دیا تھا۔

مزید :

کھیل -