مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے تاجر برادری سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے تاجر برادری سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ،معاہدے کے مطابق شناختی کارڈ پر خرید وفروخت کی شرط 3ماہ کیلئے موخر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت اور تاجر برادری کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ، حکومت کی جانب سے مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے تاجر برادری کے ساتھ مذاکرات کیے،حکومت کی جانب سے شناختی کارڈ پر خرید وفروخت کی شرط 3ماہ کیلئے موخر کر دی ہے،معاہدے کے مطابق 10 کروڑ تک سالانہ سیلز والے تاجروں کو ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں بنایاجائے گا,بجلی کےبل کی حد12 لاکھ روپے سالانہ ہوگی,10کروڑسےزیادہ سالانہ ٹرن اوورپرٹیکس کی شرح 1.5 فیصد سےکم کرکے0.5 فیصد کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
