پشاور ہائیکورٹ نے بھی گورنر خیبرپختونخو اشاہ فرمان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

پشاور ہائیکورٹ نے بھی گورنر خیبرپختونخو اشاہ فرمان کو توہین عدالت کا نوٹس ...
پشاور ہائیکورٹ نے بھی گورنر خیبرپختونخو اشاہ فرمان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے سابق وی سی گومل یونیورسٹی عصمت اللہ کی درخواست پر گورنر خیبرپختونخو اشاہ فرمان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا،عدالت نے گورنر خیبرپختونخوا سے باحیثیت چانسلر گومل یونیورسٹی جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سابق وی سی گومل یونیورسٹی عصمت اللہ کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی،وکیل درخواس گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے 2013 میں بطور وی سی بقایاجات دینے کا فیصلہ کیا ،پشاورہائیکورٹ نے 2017 میں بھی اپیل نمٹانے کا حکم دیا تھا ،وکیل درخواست گزار کا کہناہے کہ دو سال کے باوجود ابھی تک عمل نہیں کیا گیا،عدالت نے گورنر خیبرپختونخو اشاہ فرمان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا،عدالت نے گورنر خیبرپختونخوا سے باحیثیت چانسلر گومل یونیورسٹی جواب طلب کرلیا۔