امریکیوں کا جنسی عمل سے دل بھرگیا، تازہ تحقیق میں انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آگیا

امریکیوں کا جنسی عمل سے دل بھرگیا، تازہ تحقیق میں انتہائی حیران کن انکشاف ...
امریکیوں کا جنسی عمل سے دل بھرگیا، تازہ تحقیق میں انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معاشی کساد بازاری کا تو آپ نے سن رکھا ہو گا لیکن اب امریکی ماہرین نے ’جنسی کساد بازاری‘ (Sex recession)کی اصطلاح گھڑ ڈالی ہے اور اس حوالے سے امریکہ کو ایک انتہائی بری خبر بھی سنا دی ہے۔ سی این بی سی کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں جنسی کساد بازاری اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اس کے معیشت پر بھی سنگین اثرات مرتب ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہو چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکہ میں مردوخواتین کے درمیان جنسی تعلق کی شرح بتدریج انتہائی کم سطح پر پہنچ چکی ہے جس سے رئیل سٹیٹ، اپیریل (Apparel) اور کنڈوم جیسی جنسیت سے متعلقہ اشیاءبنانے والی انڈسٹریز شدید متاثر ہو رہی ہیں اور مستقبل قریب میں اس سے امریکی معیشت کو بہت نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
امریکی ادارے سینسس بیورو (Census Bureau)کی 2018ءکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان امریکی لڑکے لڑکیوں میں جنسی تعلق قائم کرنے کی شرح خطرناک حد تک کم ہو چکی ہے۔ ان کی اکثریت شادی یا سنجیدہ تعلق سے گریز کرنے لگے ہیں اور ان کے اس عمل کا براہ راست امریکہ کے جی ڈی پی پر اثر پڑ رہا ہے۔ معاشی تجزیہ کار جیک نوواک کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل پر تعلیم کے لیے اٹھائے گئے قرضوں کا بوجھ ہوتا ہے اور وہ ان کی بھرپائی کے لیے جان مار رہے ہوتے ہیں۔ چنانچہ ان کے پاس سنجیدہ تعلق یا شادی کے لیے وقت اور پیسہ ہی نہیں ہوتا اور یہ بات ہر کوئی جانتا ہے کہ کسی ملک میں جتنی کم شادیاں ہوں اور جتنے کم بچے پیدا ہوں اس ملک کی معیشت اتنی ہی کمزور ہوتی چلی جاتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -