اپوزیشن کا آزادی مارچ نالائق حکمرانوں کیخلاف ہے پاکستان کے نہیں،وزیر اعظم میں غیرت ہے تو مستعفیٰ ہوں: عظمیٰ بخاری

 اپوزیشن کا آزادی مارچ نالائق حکمرانوں کیخلاف ہے پاکستان کے نہیں،وزیر اعظم ...
 اپوزیشن کا آزادی مارچ نالائق حکمرانوں کیخلاف ہے پاکستان کے نہیں،وزیر اعظم میں غیرت ہے تو مستعفیٰ ہوں: عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا آزادی مارچ نالائق حکمرانوں کیخلاف ہے پاکستان کے خلاف نہیں،عثمان بزدار صاحب آپ صرف چوہدری سرور اور جہانگیرترین کی خدمت کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ مقرر ہوئے ہیں،پنجاب کے ہر شعبے کے لوگ حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ  پنجاب پرٹوکول انجوائے کررہے ہیں،چار سیٹوں پر کھڑی حکومت عوامی حمایت کا ڈرامہ کررہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا عمران خان اپنی کرسی بچانے کیلئے چوہدری برادران اور اختر مینگل کی منت سماجت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا ایجنڈا ایک ہی ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہو ں اور فی الفور نئے انتخابات کرائے جائیں،عمران صاحب آپ ووٹ لے کر نہیں ووٹ چوری کرکے وزیراعظم ہاؤس تک پہنچے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہوکر کہتے رہے ہیں کہ  اگر عوام مجھ سے استعفیٰ مانگے گی تو مجھ میں غیرت ہوئی تو میں فوری مستعفی ہو جاؤں گا،عمران صاحب آج پوری قوم آپ سے استعفے کا مطالبہ کررہی ہے،عمران صاحب آپ میں غیرت ہے تو استعفیٰ دیں۔