محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا اور بکروں کا صدقہ

محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا اور بکروں کا صدقہ
محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا اور بکروں کا صدقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابقہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت یابی اور درازی عمر کے لئے دبئی میں ایک خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس تقریب میں پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات کے صدر چودھری محمد الطاف و دیگر اعلیٰ عہدیداران غلام مصطفی مغل، خواجہ عبدالوحید پال، راجہ ابوبکر آفندی،چودھری عبدالغفار، چودھری شہباز غفار، ملک شہزاد یونس، محمد غوث قادری، عارف عامر منہاس، سلمان خان، طاہر بھنڈر، رضا شاہد،رانا محمداقبال ، عرفان اقبال طور، راجہ خالد محمود، راجہ ابوبکر، ایم اے صوفی، ڈاکٹر محبوب احمد ،چودھری محمد صغیر، چودھری خالد بشیر، چودھری شاہد بشیر، سہیل گھمن ،احسان اللہ باجوہ، آزاد علی تبسم، چودھری ظفر اقبال، حاجی محمد نواز ،زبیر گل، چودھری عبدالطیف،سردار محمد الطاف اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔

پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات کے صدر چودھری محمد الطاف نے بتایا کہ اس دعائیہ تقریب کا انعقاد خصوصی طور پر جناب اسحق ڈار کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سے محمد نواز شریف کی بحالی صحت اور درازی عمر کے لئے دعا گو ہیں ۔ اس موقع پر متعدد بکروں کا صدقہ بھی دیا گیااور قبولیت دعا کے لئے قرآن خوانی بھی گی گئی۔ دعائیہ تقریب میں شریک پی ایم ایل کے تمام لیڈران نے اپنے محبوب لیڈر محمد نواز شریف کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور کہا کہ نواز شریف پاکستان کی22کروڑ عوام کے محبوب لیڈر ہیں لہٰذا ہر کوئی ان کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔

شرکائے تقریب نے محمد نواز شریف کی زیر سرپرستی پی ایم ایل این کے سابقہ ادوارحکومت کا جائزہ لیا اور کہا کہ جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا اور ملک نے مختلف شعبوں میں ترقی کی۔ اگر موجودہ حکومت کی سابقہ ایک سالہ کا رکردگی کا جائزہ لیا جائے تو موجودہ حکومت کی کارگردگی صفر نظر آتی ہے۔ مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے,بے روزگاری اور طبی سہولتوں کی عدم دستیابی سے عوام الناس بے حد پریشانی ہے موجودہ حالات سے عوام بے حد مایوس ہیں۔ ان حالات میں پی ایم ایل این کا دور سنہری تھا جسے سب یاد کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نواز شریف ایک بار پھر نجات دھندہ کے طور پر آئیں گے جس سے پاکستان کے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔

مزید :

عرب دنیا -