حکومت عوام کوریلیف کی بجائے آئی ایم ایف کے مطالبے پورے کررہی ہے ، سراج الحق
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ تاجروں کی ہڑتالوں نے ثابت کردیا کہ حکومت معیشت میں بہتری نہیں لاسکی ، حکومت عوام کوریلیف دینے کی بجائے آئی ایم ایف کے مطالبے پورے کررہی ہے ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ انصاف کے نام پر آنیوالے حکومت 14ماہ میں انصاف نہیں کرسکی ۔ جماعت اسلامی سب کابے لاگ انصاف چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کی ہڑتالوں نے ثابت کردیا کہ حکومت معیشت میں بہتری نہیں لاسکی ، حکومت عوام کوریلیف دینے کی بجائے آئی ایم ایف کے مطالبے پورے کررہی ہے ۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ دنیامیں پٹرول سستا اور پاکستا ن میں مہنگا کردیاگیا ہے ۔ حکومت کی گاڑی کولہوکے بیل کی طرح ایک جگہ گھوم رہی ہے ۔
