محمد حفیظ کا پی سی بی سے شکوہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پی سی بی نے ہم جیسے کرکٹرز کے لیے کوئی واضع پالیسی نہیں دی ،ہم قومی ٹیم کی ون ڈے اور ٹی 20میں پرفارمنس اور فٹنس کی بنیاد پر کھیلنے کے لئے دستیاب ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب سلیکٹرز کا فیصلہ ہے ہمیں کھلانا ہے یا نہیں ؟نئے فرسٹ کلاس نظام کے نافذ ہونے کے بعد کئی سال سے اپنی نوکری کا بھی پتہ نہیں ، ایسے میں لیگ کرکٹ نہیں کھیلیں تو کیا کریں۔لیگ کرکٹ کھیلنے کے لیے پی سی بی سے این او سی لینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں بورڈ کے ساتھ سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ نہیں ، ناہی میں قائداعظم ٹرافی کھیل رہا ہوں۔
