قید و بند کی صعوبتیں بغیر وجہ کے نہیں جھیلنا پڑتیں، کائرہ کے ٹوئٹ پر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل

قید و بند کی صعوبتیں بغیر وجہ کے نہیں جھیلنا پڑتیں، کائرہ کے ٹوئٹ پر فردوس ...
 قید و بند کی صعوبتیں بغیر وجہ کے نہیں جھیلنا پڑتیں، کائرہ کے ٹوئٹ پر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کسی کو بھی قید و بند کی صعوبتیں بغیر وجہ کے نہیں جھیلنا پڑتیں، جیل میں بھیجنا اورنکالنا حکومت کا کام نہیں عدالتوں کا کام ہے ۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نئے پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی قائم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کائرہ صاحب جیل میں بھیجنا اورنکالنا حکومت کا کام نہیں ہے بلکہ عدالتوں کا کام ہے ، آصف زرداری کی رہائی کے لئے عدالتوںسے رجوع کیا جائے ۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کسی کے علاج معالجے کیلئے تمام ممکنہ سہولتیں دینگے ، کسی کو بھی قید و بند کی صعوبتیں بغیر وجہ کے نہیں جھیلنا پڑتیں ۔
واضح رہے کہ اپنے ایک ٹوئٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنماقمر زمان کائرہ نے کہا تھا کہ آصف زردای کو عدالت سے فیصلہ آنے سے قبل رہا کیا جائے ۔

مزید :

قومی -