اسلام آباد ائیر پورٹ پر مسافروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ ،وزیراعظم نے اعلیٰ افسران کو سخت سزا دے دی

اسلام آباد ائیر پورٹ پر مسافروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ ،وزیراعظم نے ...
اسلام آباد ائیر پورٹ پر مسافروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ ،وزیراعظم نے اعلیٰ افسران کو سخت سزا دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد ائیر پورٹ پر مسافروں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر وزیراعظم نے متعدد اعلیٰ افسران کو معطل کر کے ان کے خلاف انضباتی کارروائی کا حکم دے دیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے اے ایس ایف اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم نے واقع کو پیشہ وارانہ انداز سے نمٹنے میں ناکامی پراسٹیشن منیجر پی آئی اے اسلام آباد پرویز نصیر ،ائیرپورٹ منیجر طاہر سکندر، ڈیوٹی ٹرمینل منیجر ظہور اورملک اکرم کو معطل کرنے اور ان کے خلاف انضباطی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل ریاض پشاور فلائٹ کے مسافروں اور اے ایس ایف اہلکاروں کے درمیان اسلام آباد ائیر پورٹ پر ناخوشگوار واقع پیش آیا تھا۔ اے ایس ایف اہلکار نے مسافر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور اس کے اہانت آمیز رویہ اختیار کیا تھا۔