حکومت کا خیال ہے کہ معیشت کلب میں بیٹھ کر چلائیں ، محمد زبیر

حکومت کا خیال ہے کہ معیشت کلب میں بیٹھ کر چلائیں ، محمد زبیر
حکومت کا خیال ہے کہ معیشت کلب میں بیٹھ کر چلائیں ، محمد زبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی )مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ حکومت کا خیال ہے کہ معیشت کلب میں بیٹھ کر چلائیں گے ، حکومت کوچاہئے تھا کہ پہلے تاجروں کواعتماد لیتی پھر ریفارمز لاتی ، ہم نے ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا لیکن احتجاج کے باوجود فیصلہ واپس نہیں لیاتھا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہاکہ کوئی عقلمند آدمی یہی کہے گا کہ جب آپ ایک بڑا فیصلہ کرنے جارہے تو اس کے لئے سٹیک ہولڈرز کوبھی تو اعتماد میں لیں ۔انہوں نے کہا کہ خزانہ خالی ہے یا بھرا ہوا ہے ، اس وقت پتہ چلتاہے جب آپ نمبرز دیکھتے ہیں۔
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ حکومت کا خیال ہے کہ معیشت کلب میں بیٹھ کر چلائیں گے ، حکومت کوچاہئے تھا کہ پہلے تاجروں کواعتماد لیتی پھر ریفارمز لاتی ، ہم نے ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا لیکن تاجروں کے احتجاج کے باوجود واپس نہیں لیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزراءکے بیانات افسوسناک ہیں۔

مزید :

قومی -