ن لیگ اورپیپلز پارٹی آزادی مارچ میں شامل نہیں ، سینئر تجزیہ کار کامران خان کادعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہاہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی آزادی مارچ میں شامل نہیں ہیں اور وہ اس مارچ کا دور دور تک حصہ نظر نہیں آرہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کامران خان نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی آزادی مارچ میں شامل نہیں ہیں اور وہ اس کا دور دور تک حصہ نظر نہیں آرہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس وقت بلاول بھٹوزرداری دوروز سے پردہ سمیں سے غائب نظر آتے ہیں اور نواز شریف نے بھی مولانافضل الرحمان سے ملاقات نہیں کی ۔
کامران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف پارٹی رہنماﺅں اور اپنے خاندان والے سے ملاقات کیلئے تو دستیاب ہیں لیکن مولانافضل الرحمان کوڈاکٹروں کی جانب سے نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں اپنے خطاب میں بڑے ماہرانہ سیاسی انداز میں گلہ بھی کیا ہے۔
