آصف زرداری کے ہاتھوں میں کپکپاہٹ بڑھ گئی

آصف زرداری کے ہاتھوں میں کپکپاہٹ بڑھ گئی
آصف زرداری کے ہاتھوں میں کپکپاہٹ بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے بتا یا ہے کہ آصف علی زرداری کے ہاتھوں میں رعشے کے باعث ان کی کپکپاہٹ میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کا طبی معائنہ کرنے کے بعد تشخیصی رپورٹ وزارت قومی صحت کو ارسال کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔آصف زرداری کے دل کے بائیں حصے میں کلاٹ بدستور موجود ہے، میڈیکل بورڈ نے تھیلیم اسکین کرنے پر غور کیا ہے، تھیلیم اسکین کے ذریعے کلاٹ کے مقام اور موجودہ حجم چیک کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -