12 ربیع الاول کا دن انتہائی عقیدت سے بھرا، دنیا میں محبت بانٹنے کاہے ،عمران اسماعیل

12 ربیع الاول کا دن انتہائی عقیدت سے بھرا، دنیا میں محبت بانٹنے کاہے ،عمران ...
12 ربیع الاول کا دن انتہائی عقیدت سے بھرا، دنیا میں محبت بانٹنے کاہے ،عمران اسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺہمارے دلوں کے بہت نزدیک ہے کیونکہ اس دن پیارے نبی ﷺکو اللہ تعالیٰ نے رحمت اللعٰالمین بنا کر اِس دنیا میں بھیجا۔عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ وہ صحابہ کرام جن کو حضور ﷺ کی خدمت کا شرف حاصل ہوا انہوں نے سب کچھ پالیا ، ہم ان کے جوتوں کی خاک بھی نہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہماری خواہش اور کوشش ہونی چاہئیے کہ ہم اپنے نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے کو اپنائیں اس طرف زیادہ سے زیادہ چلیں جو راستہ ہمارے پیارے نبیﷺ نے دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن انتہائی عقیدت اور محبت سے بھرا، دنیا میں محبت بانٹنے کا دن ہے کیونکہ ہمارے پیارے نبی ﷺ نے اپنی پوری زندگی میں محبت بانٹی۔ ہمارے آقا ﷺ نے کبھی کسی سے نفرت کا اظہار نہیں کیا اور تمام عالم کو انسانیت کا درس دیا کیونکہ آپ ﷺ کو محسن انسانیت بنا کر مبعوث کیا گیا تھا۔گورنر سندھ نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی جانب سے انسانیت کا درس ایک بہت بڑا پیغام تھا کہ ہر شخص کا جس کو اللہ تعالیٰ نے زندگی دی ہے ،جس کو بنایا ہے اس کا خیال رکھنا ، اس کے ساتھ پیار کرنا ، اس کے ساتھ انصاف کرنا ، اپنے مال سے ، اپنے عمل کے ذریعہ خصوصاً ضرورت مندوں کا خیال رکھنا اس درس کا بنیادی نکتہ ہے۔ آپ سب کو میری طرف سے 12 ربیع الاول بہت بہت مبارک ہو۔

مزید :

قومی -