سیاسی جدوجہد میں حسن ماند پڑ گیا  اب پہلی سی بات کہاں،زرتاج گل  

   سیاسی جدوجہد میں حسن ماند پڑ گیا  اب پہلی سی بات کہاں،زرتاج گل  

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل اپنے حسن کے بارے میں پوچھنے پر شرما گئیں، ان کا کہنا ہے کہ سیاسی جدوجہد میں حسن ماند پڑ گیا، اب ان میں وہ پہلی سی بات کہاں۔کاسمیٹکس میں مرکری کے استعمال کے حوالے سے لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں  صحافی نے زرتاج گل سے اْن کے ہی حسن کا راز پوچھ لیا۔صحافی کے سوال پر زرتاج گل پہلے تو شرما گئیں، پھر بولیں کہ قبائلی ہوں، سیاسی جدوجہد میں قدرتی حسن صرف اتنا ہی بچا ہے، اب ان میں وہ پہلیسی بات نہیں رہی،اب تو کلاس فیلوز بھی نہیں پہچانتیں۔زرتاج گل نیخواتین سے امتیازی سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ لڑکی کا رنگ گورا ہو تو ہی رشتہ یانوکری ملتی ہے، بیٹا جیسا بھی ہو، یہی کہا جاتا ہیکہ بہو چاند سی ہی چاہیے۔

رتاج گل  

مزید :

صفحہ آخر -