ڈکیتی، چوری، راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں شہری مال و ز سے محروم

    ڈکیتی، چوری، راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں شہری مال و ز سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیے گئے تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاؤن کے علاقے  کینال روڈ پر میں محمد آدم رشید بینک سے 15 لاکھ کی رقم نکلوا کر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں کار نمبری LE3645 میں سوار مسلح ڈاکو اسلحہ جے زور پر اسے روک کر 15لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے ڈیفنس بی کے علاقے میں مسلح ڈاکو حیدر کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ15کی نقدی،زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے.نواب ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکو کی رانا فرید  اور فیملی سے اسلحہ کے زور پر 2لاکھ 40ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے شیراکوٹ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو انور اور فیملی سے4لاکھ 55 ہزار کی نقدی و زیورات، شفیق آباد کے علاقے میں مزمل اور فیملی سے 3لاکھ 20 ہزار نقدی و زیورات، ہنجروال میں جاوید سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 75ہزار،گھڑی اور موبائل،گجر پورہ میں عبدالواحد سے گن پوائنٹ پر15ہزار نقدی موبائل فون اور ستوکتلہ گن پوائنٹ پر علی خان سے 25ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور چوہنگ اور غازی آباد سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ اور گلبرگ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -