بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص صحت مند زندگی کیلئے ضروری ، ثمینہ علوی 

بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص صحت مند زندگی کیلئے ضروری ، ثمینہ علوی 

  

 اسلام آباد (این این آئی)صدرمملکت کی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی نے کہاہے کہ چھاتی کی کینسر کی بروقت تشخیص صحت مند زندگی کیلئے بے حد ضروری ہے۔ جمعرات کو بیگم ثمینہ علوی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے  بریسٹ کینسر سے بچاؤ اور آگاہی کیلئے واک میں شرکت کی۔ بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہاکہ چھاتی کی کینسر کی بروقت تشخیص صحت مند زندگی کے لیے بے حد ضروری ہے - انہوں نے کہاکہ کوئی بھی  معاشرہ خواتین کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا،خواتین کا صحت مند ہونا نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر کی تمام خواتین کی مشکور ہوں کہ انہوں نے آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہاکہ بدقسمتی سے شعور نہ ہونے کی وجہ سے خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں،خواتین کو چاہیے کہ شرم کے بجائے کسی بھی قسم کی علامات ظاہر ہو نے پر اہنا چیک اپ کرائیں۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ معاشرے کا ہر فرد اس معاملے میں خواتین کا ساتھ دے،جلد تشخیص سے اس مرض کا علاج ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ رواں سال آگاہی مہم بھرپور طریقے سے چلائی گئی جس کی وجہ سے خواتین میں کافی حد تک شعور پیدا ہوا -

ثمینہ علوی

مزید :

صفحہ آخر -