وفاقی بیورو کریسی میں 13 افسروں کی گریڈ 22میں ترقیاں، تقرر وتبادلے
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی بیورو کریسی میں اعلی سطح پر ترقیاں و تقرر وتبادلے کردئیے گئے۔ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء،چیف سیکرٹری اور آئی جی گلگت بلتستان کی گریڈ 22میں ترقی جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے شیر عالم محسود کو گریڈ 22میں ترقی دے کر سپیشل سیکرٹری داخلہ ڈویژن میں مقر ر کردیا گیا ہے۔اسٹبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کی مطابق وزیراعظم نے گریڈ 21 سے 22 میں افسران کی ترقیوں کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق خرم آغا کو گریڈ 22 میں ترقی دیکر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان،کامران علی افضل کو گریڈ 22 میں ترقی دیکراسپیشل سیکرٹری خزانہ،عشرت علی کو ترقی دیکراسپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جبکہ محسن مشتاق کو اسپیشل سیکرٹری مواصلات مقرر کیا گیا ہے۔آصف حیدر شاہ کو اسپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن،مجیب الرحمان خان کوآئی جی گلگت بلتستان،واجد ضیاء کو ترقی دیکر ڈی جی ایف آئی اے،ندیم ارشد کیانی اسپیشل سیکرٹری پٹرولیم،شہزاد خان بنگش چیف سیکرٹری آزاد کشمیر،شیرعالم محسود اسپیشل سیکرٹری داخلہ، ارشد محموداسپیشل سیکرٹری آئی پی سی،سہیل راجپوت اسپیشل سیکرٹری کامرس جبکہ کاظم نیاز کو ترقی دیکرچیف سیکرٹری کے پی کے مقرر کیا گیا ہے۔
ترقیاں