عمران خان فیس بک پر فالو کیے جانیوالے چوتھے عالمی سیاستدان

    عمران خان فیس بک پر فالو کیے جانیوالے چوتھے عالمی سیاستدان

  

 اسلام آباد (این این آئی)سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک پر وزیراعظم عمران خان کے آفیشل پیج کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی،جس کیساتھ ہی وزیراعظم عمران خان پہلے اور واحد پاکستانی سیاستدان بن گئے ہیں جنہیں فیس بک پر ایک کروڑ افراد نے فالو کیا ہے۔دریں اثنا وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں فیس بک پر سب سے زیادہ فالو کیے جانیوالے چوتھے سیاستدان بھی بن گئے ہیں۔ خیال رہے امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما فیس بک پر دنیا میں سب سے زیادہ فالو کیے جانیوالے سیاستدان ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 5کروڑ 60لاکھ ہے۔باراک اوباما کے بعد فیس بک پر دو سر ے نمبر پر فالو کیے جانیوالے سیاستدا ن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیں جن کے ساڑھے 4کروڑ فالوورز ہیں۔ان کے بعد تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ فالوورز امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 3کروڑ ہیں۔علاوہ ازیں پاکستانی سیاستدانوں میں وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر بھی سب سے زیادہ فالو کیے جانیوالے سیاستدان ہیں، جہاں ان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 20لاکھ سے زائد ہے۔یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں جاری کی گئی ایک تحقیق میں وزیراعظم عمران خان کو ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانیوالی دنیا کی 9ویں سیاسی شخصیت قرار دیا گیا تھا اور ان کے آفیشل اکانٹ کے فالوورز کی تعداد میں 22فیصد اضافہ بھی دیکھنے میں آیا تھا۔بعدازا ں 25ستمبر کو وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے آن لائن خطاب کیا تھا اور ان کے خطاب کی ویڈیو اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر سب سے زیادہ دیکھی جانیوالی ویڈیو بن گئی تھی جسے یکم اکتوبر کی سہ پہر تک ایک لاکھ 70ہزار 250سے زائد بار دیکھا جا چکا تھا۔علاوہ ازیں گزشتہ برس ٹائم میگزین نے متاثر کن افراد 2019 کی فہرست میں وزیر اعظم عمران خان کا نام بھی شامل کیا تھا۔

عمران خان فیس بک

مزید :

صفحہ آخر -