پی ایچ اے نے گاڑیوں پر پارکنگ فیس وصولی کیلئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی

پی ایچ اے نے گاڑیوں پر پارکنگ فیس وصولی کیلئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا ...

  

لاہور(این این آئی)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے پارکوں میں شہریوں کی انٹری فری جبکہ گاڑیاں پر پارکنگ فیس وصولی کے لئے سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دی۔پی ایچ اے شہریوں کی گاڑیوں کی حفاظت پر ماہانہ 26 لاکھ روپے خرچ کر رہا ہے،پارکنگ فیس کی اجازت ملنے پر محکمہ کو سالانہ پانچ کروڑ کی بچت ہوگی۔چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی کے مطابق پی ایچ اے مالی بحران کا شکار ہے،پارکنگ فیس عائد کرنے سے اس سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارکوں میں شہریوں کی انٹری فری ہوگی  اس پر کوئی ٹکٹ نہیں لگا رہے۔

پی ایچ اے

مزید :

صفحہ آخر -