محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام سیرت کانفرنس

  محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام سیرت کانفرنس

  

لاہور(فلم رپورٹر)چوہدری سرورگورنر پنجاب،صاحبزادہ سیّد سعید الحسن شاہ وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب، ڈاکٹر ارشاد احمد سیکرٹری /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب نے صوبائی سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم ؐ کی ولادتِ باسعادت پوری انسانیت کے لئے رحمت و برکت کا باعث، آپؐ کی تعلیمات تمام انسانوں کے لئے ہدایت کا سرچشمہ اور بنی نوع انسان کے لئے اسوہئ کامل ہے۔ حیاتِ انسانی کا کوئی گوشہ ایسا نہیں جس کے پاکیزہ خدّوخال آنحضرتؐ کی زندگی میں میسر نہ ہوں۔ محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ یہ عظیم الشان کانفرنس ”ماحولیاتی آلودگی اور ہماری ذمہ داریاں سیرت النبیؐ کی روشنی میں“کے عنوان کے تحت منعقد ہوئی، کانفرنس سے راجہ رشید محمود، مولانا مفتی رمضان سیالوی خطیب داتا دربار، مولانا عبدالخبیر آزاد خطیب بادشاہی مسجد، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، صاحبزادہ حامد رضا چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ، ڈاکٹر محمد سعد صدیقی، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، مولانا طاہر محمود اشرفی چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر سال 1441ھ میں طبع ہونے والی کتب جو 1442ھ کے مقابلہ میں پیش کی گئیں، ان میں سیرت طیبہؐ پر لکھی جانے والی اردو زبان میں ڈاکٹر محمد اکرم فارانی کی کتاب”رسول اطہرؐ کا شوق عبادت“، سرائیکی زبان میں ارشاد العصر جعفری کتاب "سوھنے نبیؐ دے سوھنے رشتے“، مجموعہ نعت اردو میں مقصود علی شاہ کی کتاب”قبلہ مقال"، جبکہ مجموعہ نعتؐ سرائیکی زبان میں محمد مجاہد نواز چشتی کی کتاب“میڈے کریم آقاؐ اول انعامات کی حقدار قرار پائیں۔ مصنفین اور منصفین میں بھی اعزازی شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔ 

کانفرنس

مزید :

صفحہ آخر -