وزارت سائنس کے ہائی ٹیک منصوبوں پر کام سے تحقیق و ترقی میں مدد ملے گی: فواد چوہدری 

  وزارت سائنس کے ہائی ٹیک منصوبوں پر کام سے تحقیق و ترقی میں مدد ملے گی: فواد ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئے منصوبوں سے تحقیق و ترقی میں مدد ملے گی جبکہ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وزارت ریلوے اور نیوٹیک کو مل کر اس منصوبے پر کام کرنے کی ہدایت کردی۔ جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی مشترکہ صدارت میں اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پی ایس ڈی پی منصوبوں پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تخلیقی اور ہائی ٹیک منصوبوں پر کام کررہی ہے، نئے منصوبوں سے تحقیق و ترقی میں مدد ملے گی۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کوششوں کی تعریف کی۔ اعلامیہ کے مطابق فواد چوہدری نے گورنمنٹ سکولوں میں سائنس ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ میتھس کا آئیڈیا پیش کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جس کا سلیبس لیب کی زبان میں تبدیل کیا جائے گا، سیٹم سکولز سے تعلیم کے معیار سمیت طلباء  کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔فواد چوہدری نے کہاکہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پہلے مرحلے میں میں 90 سٹم سکولز کھولے گی، جس کیلئے فنڈز درکار ہونگے اور پروپوزل جلد پیش کیا جائیگا۔ فواد چوہدری نے کہاکہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ذیلی ادارہ نیوٹیک ایک غیر منظم ریلوے منصوبے پر کام کررہا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر منصوبہ بندی نے وزارت ریلوے اور نیوٹیک کو مل کر اس منصوبے پر کام کرنے کی ہدایت کردی۔ اسد عمر نے کہاکہ منصوبے کو نجی شراکت داری کے ذریعے نجی شعبے کو ساتھ ملا کر شروع کریں، تمام منصوبوں کی لاگت کا تعین کرنے کے بعد سمری وزارت منصوبہ بندی میں پیش کریں۔

فواد چوہدری

مزید :

صفحہ آخر -