فضائی آلودگی میں راولپنڈی پہلے نمبر  پر آ گیا، ائیر کوالٹی انڈکس رپورٹ

فضائی آلودگی میں راولپنڈی پہلے نمبر  پر آ گیا، ائیر کوالٹی انڈکس رپورٹ

  

 راولپنڈی(آئی این پی)لاہور کے بعد راولپنڈی میں بھی فضائی آلودگی بڑھنے لگی۔بین الاقوامی ائیر کوالٹی انڈکس کے مطابق راولپنڈی فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر آگیا جہاں ائیر کوالٹی انڈکس 232ریکارڈ کیا گیا ہے۔لاہور آلودگی میں 182انڈکس کے ساتھ دوسرے نمبر جب کہ مریدکے 177 انڈکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آلودہ ترین آبادی ریکارڈ کی گئی ہے۔قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور کا سب سے زیادہ آلودہ علاقہ پایا گیا جہاں 431 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔

فضائی آلودگی

مزید :

صفحہ آخر -