سنڈی کے حملہ سے محفوظ رکھنے  کے لئے  فوری اقدامات کی ہدایت

سنڈی کے حملہ سے محفوظ رکھنے  کے لئے  فوری اقدامات کی ہدایت

  

فیصل آباد(اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل ۱?باد کے ماہرین زراعت نے چارے کی فصل کو لشکری سنڈی کے حملہ سے محفوظ رکھنے  کے لئے  فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ لشکری سنڈی سبز چارے کی پیداوار کو نقصان پہنچاتی ہے لہٰذا کاشتکار چارے کی فصل پر کڑی نظر رکھیں تاکہ لشکری سنڈی کے حملہ سے محفوظ رہ کر فی ایکڑ زائد پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔انہوں نے بتایاکہ برسیم وغیرہ کے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ فصل کی کاشت کیلئے بھاری میر ا یا قدرے ہلکی میرازمین کاانتخاب کریں اور اسے تین سے چار مرتبہ ہل و سہاگہ دے کر دو سے تین ٹرالیاں فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر مکس کرلیاجائے تاکہ ذرخیز زمین تیار ہو سکے۔ انہوں نے بتایاکہ ایک ایکڑ کاشت کیلئے 8کلو گرام صاف ستھرا صحت مند اور جڑی بوٹیوں سے پاک بیج کاشت کرنااشد ضروری ہے۔ 

انہوں نے بتایاکہ لشکری سنڈی پتوں کو کھا کر چٹ کر جاتی ہے اسلئے اس کے خاتمہ اور پروانوں کی تلفی کیلئے روشنی کے پھندے لگانے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر لشکری سنڈی کا حملہ شدت اختیار کرجائے تو ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے عملہ کی مشاورت سے 125سے 140 ملی لیٹر فی ایکڑ سٹیوارڈ کاسپرے بہتر نتائج کاحامل ہو سکتاہے۔

مزید :

کامرس -