کھاد کی فراہمی یقینی، سبرسبز رائلز ایوارڈ تقریب کا انعقاد
لاہور(پ ر) سرسبز فرٹیلائزر نے اپنے لائلٹی پروگرام سرسبز رائلز کے تحت لاہور میں جمعرات کو خصوصی ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں ملک بھر کے بہترین کارکردگی کے حامل تجربہ کار ڈیلرز کی خدمات کا اعتراف کرکے انہیں ایوارڈز پیش کئے گئے۔ اس سالانہ ایوارڈز کی تقریب میں حصہ لینے کے لئے ملک بھر سے تقریبا 2800 فعال ڈیلرز بھرپور جذبے سے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرایا جبکہ سب سے بہترین کارکردگی کے حامل ڈیلرز میں خصوصی تحائف اور انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس تقریب میں ان ڈیلرز کی شاندار خدمات کو اجاگر کیا گیا جن کی فاطمہ گروپ کے ساتھ 15 سال سے زائد عرصے سے وابستہ ہیں اور بھرپور عزت اور نام کمایا ہے۔ تقریب میں فاطمہ گروپ کی جانب سے ان ڈیلرز کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انکی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا جس کا مقصد ملک بھر میں پاکستانی کسانوں کے لئے کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے ان کا اہم کردار اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر پروگرام میں فاطمہ گروپ کے اہم حکام میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ و سیلز خرم جاوید مقبول، فاطمہ گروپ کی نیشنل مارکیٹنگ منیجر رابیل سدوزئی، نیشنل سیلز منیجر عاصم ابرو اور سرسبز رائلز پروگرام کی پروجیکٹ لیڈ حفصہ علقائی نے شرکت کی۔ فاطمہ گروپ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ خرم جاوید مقبول نے کہا، "سرسبز کے ڈیلرز ملک بھر میں کسانوں کو کھاد کی مناسب مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کے لئے ہمارے آپریشنز میں بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔
اپنے سرسبز رائلز پلیٹ فارم کے ذریعے ہمارا ارادہ ہے کہ ملک میں فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سرسبز ڈیلرز کے اہم کردار کو اجاگر کیا جائے اور زراعت کے ذریعے پاکستانی معیشت کی خوشحالی کی جانب ان کا تعاون جاری رہے۔" یہ تقریب باوقار انداز سے اختتام پذیر ہوئی جس میں تمام شریک ڈیلرز نے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے اپنا اہم کردار جاری رکھنے اور آنے والے موسم میں کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کا عزم کیا۔