وزیراعلٰی بزدار کی قیادت میں علاقائی مسائل کے حل کیلئے کام جاری: فیاض چوہان 

  وزیراعلٰی بزدار کی قیادت میں علاقائی مسائل کے حل کیلئے کام جاری: فیاض ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں عوامی فلاح اور علاقائی مسائل کے فوری حل کے لیے کام جاری ہے،گزشتہ ادوار میں غیر متوازن پالیسیوں اور فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم سے دیہی اور چھوٹے علاقوں سے بڑے شہروں پر اربنائزیشن کے باعث بوجھ پڑا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں چھوٹے سے درمیانے درجے کے شہروں کو ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں لا کر پائیدار ترقی کی بنیاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت نے پنجاب لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت اربوں روپے کے منصوبہ جات پر کام کی رفتار تیز کر دی ہے۔ اس سلسلے میں مالی سال 2020-21 کے لیے پنجاب کی 9 ڈویژنوں کو 36 اربوں روپے سے زائد کے منجمند فنڈز کا اجرا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 41 ارب کی لاگت سے شروع کیا جانے والا پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز ایمپرووومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام اس ضمن میں قابل ذکر ہے۔ اس پروگرام کے تحت منتخب شہروں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، واٹر سپلائی، لوکل گورنمنٹ اکیڈمیز، گندے پانی کی صفائی اور سمارٹ سٹیز انفراسٹرکچر پر کام کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں سیالکوٹ اور ساہیوال، جبکہ دوسرے مرحلے میں سرگودھا، بہاولپور، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، ملتان اور راولپنڈی میں اس منصوبے کا نفاذ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 16 دیگر شہروں کی مقامی حکومتوں میں بہتری کے لیے 36 ارب کی لاگت سے پنجاب سٹیز پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔ جون 2021 تک مکمل ہونے والے اس پروگرام سے ان شہروں میں پبلک پارکس، سٹریٹ لائٹس، سڑکوں اور انتظامی امور میں بہتری لائی جائے گی۔
فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -