وزارت اطلاعات، ریسرچ سوسائٹی کے مابین معاہدے پر دستخط

وزارت اطلاعات، ریسرچ سوسائٹی کے مابین معاہدے پر دستخط

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات اور بین الاقوامی قانون کی ریسرچ سوسائٹی(آر ایس آئی ایل) کے مابین عوام، کاروبار، پیشہ وارانہ افراد اور دیگر متعلق اداروں کے لئے قوانین اور قانونی ذمہ داریوں سے آگاہی اورفروغ کے لئے تحقیق اور تجربات کے تبادلے میں باہمی تعاون کے لئے جمعرات کو معاہدے پر دستخط ہوئے۔ بین الاقوامی قانون کی مفاہمتی یاداشت پر سیکرٹری وزارت اطلاعات اور صدر ریسرچ سوسائٹی، احمر بلال صوفی نے دستخط کیے۔ وفاقی سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات اکبر درانی اور وزارت اطلاعات و نشریات کے مختلف شعبہ جات اور ونگز کے سربراہان اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری اطلاعات اکبر درانی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک کے مثبت تشخص کو فروغ دینا چاہتے ہیں کیونکہ پاکستانی عوام ایک اہم قوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی قیادت میں وزیراعظم عمران خان کے اس ویڑن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک کا مثبت تشخص اجاگرنے کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے ایم او یو پر دستخط کو ایک اہم اقدام قرار دیا جو قانون اور قانون امور میں پاکستان کے مؤقف اور نقطہ نظر کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہ کسی کے دلیل کو تقویت دینے کے لئے قانون کا حوالہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ ریسرچ سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاء پاکستان کے صدرر احمر بلال صوفی نے کہا کہ تمام بین الاقوامی امور کی قانونی جہتیں ہیں، یہ معاہدہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مقام کومزید بہتر بنانے میں معاون ثا بت ہوگا۔ انہوں نے کہا آر ایس آئی ایل، ریاست کے مخصوص امور پرتوجہ مرکوز کرے گی، قطع نظر اس کے کہ اقتدار کس جماعت کا ہے۔اس معاہدے کا مقصد متعدد اقدامات ملکر کام کرنا ہے جس کا مقصد پاکستانی قوانین کے تحت قوانین اور قانونی ذمہ داریوں کے فروغ کے لئے مواصلات کے مختلف طریقوں جس میں ڈیجیٹل میڈیا، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا شامل ہیں کا مثبت استعمال یقینی بنانا ہے، معاہدہ کے مطابق دونوں فریقین نے بین الاقوامی قانون، میڈیا، اور پاکستان کے فوجداری انصاف کے شعبے سے متعلق مختلف شعبوں میں تحقیق اور مہارت کے شعبے میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔ریسرچ سوسائٹی آف انٹرنیشنل لا ء  پاکستان (آر ایس آئی ایل) ایک نجی شعبہ اورغیرجانبدار تھنک ٹینک جو بین الاقوامی قانون کے امور کے مطالعہ اور تجزیے کے لئے وقف ہے۔

معاہدہ

مزید :

صفحہ اول -