کراچی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں بھی اضافہ ہوگیا 

کراچی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں بھی اضافہ ہوگیا 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں کورونا وائرس کے بعدڈینگی وائرس بھی سر اٹھانے لگا، اکتوبر میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اکتوبر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق یومیہ بنیادوں پر 40 سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔  کراچی میں اکتوبر میں 927 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں کراچی کے ضلع شرقی میں 397، ضلع جنوبی میں 187 اور ضلع وسطی میں 163 ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی میں 45، ملیر میں 41 اور ضلع غربی میں 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -