اہم شخصیت کے بھائی کی شکایت، گورنمنٹ کالج تونسہ کا پرنسپل فارغ کرنیکاحکم
جام پور(نامہ نگار) اہم شخصیات بھائی کی شکایت پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے کا ایکشن لے لیاگورنمنٹ کالج تونسہ (بقیہ نمبر40صفحہ10پر)
کے پرنسپل کوفوری طور پر فارغ کرنے کاحکم دیدیا تفصیل کے مطابق بی ایس پروگرام میں میرٹ کی خلاف ورزی کرکے من پسندلوگوں کو داخلے کیے جا رہے تھے۔ اہم شخصیت کے بھائی نے پرنسپل کی شکایت سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کو کر دی جس پر سیکرٹری تعلیم نے ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ کو فوری طور پر ہٹانے کا مراسلہ جاری کر دیا۔ ڈائریکٹر کالجز پروفسیر شیخ فیاض احمد نے پرنسل گورنمنٹ کالج تونسہ سیف اللہ ملکانی کو فارغ کرکے پروفیسر ظہوراحمد کو پرنسپل کا چارج دے دیا ہے جنہوں نے چارج سنبھال کرکے کام شروع کر دیا ہے۔اسی طرح پندرہ روز کرونا کا کیس منظر عام پر آنے گورنمنٹ کالج بلاک نمبر 17ڈیرہ جو کہ بند کر دیا گیا تھا۔ کھول دیا گیا ہے ڈائریکٹر کالجز نے کالج کادورہ کیا۔ بچوں کو کرونا وائرس کی بیماری سے محفوظ رہنے کی احتاطی تدابیر بتائیں اور کالج فیکلٹی سے بھی میٹنگ کرکے حالات ومسائل سے آگائی حآصل کی۔پرنسپل پروفیسر کلیم اللہ خان لغاری نے مسائل سے اگائی دی جن کو مکمل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی بعدا زاں ڈائریکٹر کالجز شیخ فیاض احمد نے چوٹی کالج کا دورہ کیا۔ پرنسپل ڈاکٹر الطاف بھٹی سے ملاقات کی۔ اور حکومتی ہدایت پر عمل کرنے کا حکم دیاہے۔
فارغ کرنیکا حکم