جام پور:پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال  سبزیاں مزید مہنگی، لوگوں کی مشکلات میں اضافہ

  جام پور:پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال  سبزیاں مزید مہنگی، لوگوں کی مشکلات ...

  

جام پور (نامہ نگار)جام پور مارکیٹ کمیٹی کے اہلکاروں اور گراں فروش مافیا  نے ایکا کرلیا پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیرفعال (بقیہ نمبر39صفحہ10پر)

ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہوگیاجام پور شہر میں مہنگائی نے مقامی انتظامیہ کی سرپرستی اور مارکیٹ کمیٹی کی مبینہ ملی بھگت سے عوام کو مشکلات سے دوچار کر دیا  ہے سرکاری نرخ نامے پر سبزیوں کے ریٹس ملنا مشکل سبزیوں اور دیگر اشیاء  کے ریٹ آسمان کو چھونے لگے ہیں حکومتی احکامات تحصیل انتظامیہ کی پھرتیاں تمام تر دعوے بھی منڈیوں میں بیٹھے مافیاز آڑھتیوں اور مصنوعی مہنگائی کے ذریعے پیسے بنانے والوں کو بھی انتظامیہ قابو میں نہ کر سکی سبزیوں کی اڑان اور اسکے ریٹ  آلو 100،پھول گھوبی 90،کدو 80،مٹر380،بھنڈی 120،سبز توری،90،پالک ساگ40، میتھی50،ٹماٹر155،لہسن 200،ادرک 500،پیاز90، اور سبز مرچ کو بھی پر لگ گئے 200روپے فی کلو جا پہنچی جبکہ تحصیل انتظامیہ کی طرف سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے دکانداروں کا زیادہ منافع اور زیادہ ریٹ نے عام شہریوں اور غریب افراد کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جب کہ تحصیل انتظامیہ سبزی منڈیوں کے ریٹ کم کرانے اور سرکاری ریٹ لسٹ میں اشیاء  خوردونوش کی قیمتوں میں توازن لانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

اضافہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -