گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ماڈل ٹاؤن میں تقریب، ایم پی اے شاہینہ نجیب کھوسہ کی شرکت
ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازیخان مسز شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ تعلیمی(بقیہ نمبر31صفحہ7پر)
اداروں میں طالبات کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جائے. انہوں نے کہاکہ مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنے والی نسل کے اخلاق و کردار کی تعمیرضروری ہے. انہوں نے یہ بات گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ماڈل ٹاون میں تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی. تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ مسز شاہدہ آفتاب نے کی. ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے طالبات کو بریسٹ کینسر کے حوالے سے معلومات دیں اور ان کے سوالوں کے جواب بھی دیئے. پرنسپل مسز شاہدہ آفتاب نے ادارہ کی کارکردگی اور طالبات کو فراہم سہولیات بارے آگاہ کیا. انہوں نے بتایاکہ طالبات کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور ادارہ میں تعلیم کے ساتھ طالبات میں حب الوطنی کا جذبہ بھی اجاگر کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے
کھوس