مظفر گڑھ:مسلم لیگ ن کا اجلاس،  5نومبر کو ہونے والے ورکرز  کنونشن کے سلسلہ میں اہم مشورے

  مظفر گڑھ:مسلم لیگ ن کا اجلاس،  5نومبر کو ہونے والے ورکرز  کنونشن کے سلسلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مظفرگڑھ  (بیورو رپورٹ،تحصیل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن ڈویڑنل جنرل سیکرٹری حماد نواز خان ٹیپو اور ضلعی صدر احمد یار ہنجرا کی زیر صدارت مسلم لیگ ن (بقیہ نمبر33صفحہ10پر)
کے 5نومبرکومظفرگڑھ میں ورکر کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی قائدین، ٹکٹ ہولڈر، کونسلرز اور عہدیداران نے شرکت کی اور اجلاس میں ورکر کنونشن کے انتظامات کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں جن میں شامل مسلم لیگ ن کے عہدیداران اور ورکرز اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پرمیاں محمد عمران قریشی،ملک قسور کریم لنگڑیال، انجینئرملک بلال کھر،  راؤ اکمل ایڈووکیٹ،میاں فیاض چھجڑا، اقبال خان پتافی،راو محمد ظفر،ملک فیاض موہانہ،چوہدری خالد محمود ارائیں، ملک سعید اللہ گسورہ،خالد نعیم،روف حسن قریشی، عارف قریشی،مہر مصطفی ترگڑسمیت کئی دیگر عہدیداروں اور رہنماں نے بھی شرکت کی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مسلم لیگ ن کے کاروان جمہوریت کا حصہ بنیں، مظفرگڑھ میں مسلم لیگ ن ورکر کنونشن جنوبی پنجاب کی نئی تاریخ رقم کریگا۔
اہم مشورے