گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے، فرانسیسی صدر کے پتلے نذر آتش

  گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے، فرانسیسی صدر کے پتلے نذر آتش

  

ملتان،وہاڑی، خانپور، بہاولپور، کبیروالا، راجن پور، میاں چنوں،محسن وال، ہارون آباد، ڈیرہ،ڈاہرانوالہ(نیوز رپورٹر، بیورو رپورٹ، نمائندگان پاکستان، ڈسٹرکٹ رپورٹر)نجمن تاجران حامد کمرشل سنٹرموبائل پلازہ  ممتاز آباد کی جانب سے فرانسیسی صدر کی جانب سے آپ ؐکی توہین کے خلاف ممتاز آبد چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت صدر حامد کمرشل سنٹر حافظ ساجد محمود،صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر ظفر اقبال صدیقی،جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن(بقیہ نمبر26صفحہ10پر)

 انصاری،مفتی عثمان پسروری،ممتاز آباد مین مارکیٹ کے صدر چوہدری سمیع اللہ،جنرل سیکرٹری حامد کمرشل رانا محمد فاروق،شیخ ناصر نے کی مظاہرہ میں مین مارکیٹ ممتاز آباد،حامد کمرشل سنٹر،گول پلاٹ کے تاجروں عہدیداروں سمیت مدرسہ ہدایت القرآن کے طلباء نے شرکت کی مظاہرین نے فرانسیسی صدر کے خلاف نعرے بازی کی اور غلا م ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے جو نہ عشق مصطفی تو زندگی فضول ہے کے نعرے بھی لگائے آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن ملتان کے زیراہتمام گزشتہ روز گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کیا گیا،اس احتجاج میں تمام اہلکاروں نے شرکت کی اور انہوں نے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرکے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔ صدر الطاف حسین بھٹی کی زیر قیادت احتجاج میں آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کی جانے والی گستاخی کی پر زور مذمت کرتے ہیں،ہم سمجھتے ہیں کہ ان واقعات کا کا ہونا اہل اسلام کے خلاف سازش ہے اور اس کے پیچھے مذموم مقاصد کار فرما ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نبی  کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ہائیکورٹ بار کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف بطور احتجاج گزشتہ روز ارجنٹ مقدمات کی سماعت کے بعد ہڑتال کی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرڈسٹرکٹ کورٹ ملتان کے عدالتی اہلکاروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ عدالتی اہلکاروں میں اسٹینو گرافرز، ریڈرز، اہلمد سمیت مختلف برانچز کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ انہوں نے گستاخانہ خاکوں کی اجازت دینے والے فرانسیسی صدر کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ڈسٹرکٹ کورٹ میں عدالتی اہلکاروں نے فرانس کے صدر کے خلاف مذمتی بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ گستانہ خاکے گھناؤنی سازش،کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ان خیالات کا ا اور پاک پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کے زیراہتمام ڈپٹی کمشنر آفس چوک تک نکالی گئی احتجاجی ریلی سے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈویژنل جنرل سیکرٹری چوہدری افضل  نے کہا کہ فرانسیسی صدر کی گستاخانہ خاکے شائع کرنے کی گستاخی ناقابل معافی ہے جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان اظہراقبال حسن نے کہاکہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں پرپوری امت مسلمہ میں اضطراب ہے۔اس وقت امت مسلمہ کے حکمران کمزورہیں جن میں کفارکے سامنے کھڑے ہونے کی جرا?ت ہی نہیں ہے وہ گذشتہ روزجماعت اسلامی اورجماعت اسلامی یوتھ کے زیراہتمام سیرت البنی ؐکانفرنس اوربعدازاں فرانس میں گستاخانہ خاکوں اورفرانسیسی صدرمیکرون کے خلاف احتجاجی ریلی کے شرکائسے خطاب کررہے تھے اس موقع پرصدریوتھ جنوبی پنجاب عمران گورایہ،ضلعی امیرسیدجاویدحسین شاہ،ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالخالق شاکر،ضلعی صدرالخدمت طارق فاروق بھٹی،ضلعی قائمقام صدریوتھ چوہدری طارق محمود،راؤخلیل احمد،شکیل رضا،سلیم شہزاد خانیوال،چوہدری محمدیوسف،محمداویس بلال ودیگرسینکڑوں کارکنان موجودتھے۔مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان اظہراقبال احسن کاکہناتھاکہ اسلام کے دشمن مسلمانوں کوتنگ ذہن کہتے رہتے ہیں لیکن حالات واضح کررہے ہیں کہ اسلام کے دشمن نہ صرف تنگ نظربلکہ انتہا پسندبھی ہیں دنیامیں کچھ بدبخت ایسے ہیں جواپنی جہالت اورگندی ذہنیت کااظہارکرتے رہتے ہیں جیساکہ اس وقت فرانس میں ہواہے پوری دنیاخصوصافرانس میں اسلام تیزی سے پھیل رہاہے اسلام کے پھیلنے سے عالم کفرپریشان ہوکراس قسم کی حرکتیں کررہاہے۔امن کے نام نہاددعویداروں نے پوری دنیامیں بدامنی پھیلارکھی ہے دریں اثناء ہارون آباد، ڈیرہ غازیخان، خانپور، کبیروالا، میاں چنوں، ڈاہرانوالہ اور دیگر شہروں میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف ریلیاں نکالی گئیں۔

نذر آتش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -