عالمی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے آپسی اتحاد ضروری، معین الدین کوریجہ

  عالمی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے آپسی اتحاد ضروری، معین الدین کوریجہ

  

 جتوئی (نامہ نگار) سجادہ نشین آف کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں جتوئی پہنچیں انہوں نے ملکی حالات اور جشن عید میلاد (بقیہ نمبر28صفحہ10پر)

النبی صَلَّ  اللہ عَلَ ِ وَسَلَّم کے حوالے سے پریس کانفرنس کی اور بعدازاں کمہاراں والا چوک پر کیک کاٹا اور عقیدت مندوں سے خطاب کیا تفصیلات کے مطابق  سجادہ نشین آف کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ جشن ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیؐکے سلسلہ میں جتوئی شہرپہنچے اور انہوں نے ملکی حالات پر پریس کانفرنس کی    پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات اسوقت خراب ہے اور عالمی طاقتیں پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں تاکہ وہ پاکستان کی سالمیت کو خطرہ پہنچا سکے حالیہ دھماکے بھی اسکی ایک کڑی ہے  پاکستان اسوقت آپس میں لڑنے یا بٹنے کا بالکل متحمل نہیں ہے اس وقت ہمیں ضرورت ہے آپس میں اتفاق اور بھائی چارے سے رہنے اور ہرچیز کو بالائے طاق رکھنے کی اور عالمی طاقتیں ہمیں فرقہ واریت میں ڈالکر لڑوانا چاہتی ہے جو کہ ہم نے ہرگز ہرگز نہیں کرنا ہے اور دین اسلام اور آپ صَلَّ  اللہ عَلَ  ِ وَسَلَّم کی سیرت مبارکہ بھی ہمیں اسی بات کا درس دیتی ہے کہ ہم امن بھائی چارے اورایکدوسرے کے حقوق کا خیال رکھ کر زندگی گزاریں کسی کو تکلیف نہ پہنچائیں اور ہم نے عالمی طاقتوں کو ملکر ناکام بنانا ہے اور جشن عید میلادالنبیؐعقیدت واحترام سے منائیں اور کسی کی دل آزاری نہ کریں بعد ازان سجادہ نشیں آف کوٹ مٹھن خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے خواجہ فرید فاونڈیشن کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب چوک کمہاراں والا پر جہاں انہوں نے جشن عید میلاد النبی ؐکے سلسلہ میں کیک کاٹا اور منعقد تقریب میں موجود عقیدت مندوں سے خطاب کیا اور آپ صَلَّ  اللہ عَلَ ِ وَسَلَّم کی سیرت مبارکہ پر روشنی ڈالی اور حقوق العباد پر زور دیا اور آپس میں مسلک کو بھلا کر بھائی چارے سے رہنے کا درس دیا اور آخر میں ملک پاکستان کے لیے اور اسکی سالمیت اور شرکاء کے لیے  خصوصی دعا کی اس موقع پر خواجہ فرید فاونڈیشن کے سرپرست  خواجہ الطاف حسین صدیقی، ضلعی صدرخواجہ عبدالرحمان صدیقی، محمود ثاقب سولنگی،حبیب الرحمن فریدی،راو محمد گلزار،محمد میاں غلام مصطفی بھٹو جوئیہ  نویدفریدی،محمد خالد لاڑ،محمد افضل لاڑ،راو محمد جاوید، مرید عباس خان جتوئی،محمد حنیف مہروی،رانا محمد ابرار،رانا محمد اقبال، فیاض حسین سیال، شمشیر علی جعفری،میاں اعجاز حسین ودیگر کثیر تعداد میں لوگوں نے تقریب میں شرکت کی۔

خطاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -