کامیابی کیلئے امت کو اتحاد، صبر کا ثبوت دینا ہوگا:لیاقت بلوچ

  کامیابی کیلئے امت کو اتحاد، صبر کا ثبوت دینا ہوگا:لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان،ڈیرہ(نیوز رپورٹر،سٹی رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امت کیلئے بڑی آزمائش کا دور ہے۔کامیابی کے بھی بڑے امکانات ہیں مگر اس کیلئے امت کو اتحاد اور صبر و استقامت کا ثبوت (بقیہ نمبر32صفحہ10پر)
دینا ہوگا۔باطل قوتوں کو ناکام اور حق کو غالب کرنے کیلئے واحدت و یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا۔اللہ کے احکامات اور رسول? سے محبت و عشق کے ساتھ ان کے فرامین پر دل و جان سے عمل کیا جائے تو آج بھی امت مسلمہ کو اپنا کھویا ہوا مقام اور مرتبہ مل سکتا ہے۔خاتم الانبیاء کی ولادت باسعادت کا یہی پیغام ہے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مدرسہ جامع العلوم میں نو منتخب امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی کی تقریب حلف برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤمحمد ظفر نے بھی خطاب کیا جبکہ را? ظفر اقبال، میاں منیر احمد بودلہ، مولانا عبدالوحید اختر،ڈاکٹر اشرف علی عتیق، کنور محمد صدیق ودیگر نے شرکت کی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ عمران خان حکومت نے پوری قوم کو مایوس اور پریشان کیا ہے۔تبدیلی سرکار مرغی،انڈے،کٹے اور بھنگ کا ہی وڑن رکھتی ہے۔ان کی سوچ اس سے آگے جاہی نہیں سکتی۔بھان متی کے کنبہ اور نااہل ٹیم میں یہ صلاحیت نہیں کہ ملک کو بحرانوں سے نکال سکے۔مہنگائی،بے روز گاری،لاقانونیت اور دہشت گردی کا عفریت حکومت کے خاتمہ کا باعث بن رہا ہے۔عمران خان تسلیم کرلیں کہ حکومت چلانا اور اقتصادی و معاشی بہتری لانا ان کے بس کاروگ نہیں۔آئین کے مطابق سیاسی جمہوری کا حل نکال لیا جائے ورنہ وگرنہ سب کے ہاتھ سے سب کچھ نکل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدیں خطرات میں ہیں۔اقتصادی بحران ملک کو دیوالیہ کی طرف لے جارہا ہے۔عوام مہنگائی،بے روز گاری اورپیداواری لاگت کے بے تحاشا اضافے سے تنگ دست ہوچکے ہیں۔پوری قوم کی پشتبانی سے ہی پاکستان دشمن قوتوں کا مقابلہ ہوگاتو کامیابی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں کو غلام بنانا،غدار کہناسیاسی جمہوری اور انتخابی حق سلب کرناتباہی ہی تباہی ہے۔ جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے موجودہ حکومت بھان متی کا کنبہ اوراس کاکوئی وژن نہیں ہے   ڈیرہ غازی خان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر مرکزی شوری کے رکن شیخ عثمان فاروق،ضلعی امیر جاوید اقبال بلوچ،نائب امیر شیخ عبدالستار،شہری امیر سجاد احمد بلوچ اور جنرل سیکرٹری شیخ سعد فاروق،انجمن طلبہ اسلام کے حذیفہ عثمان اور وسیم شہزاد سمیت دیگر موجود تھے لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان بڑے معاشی سیاسی اور اقتصادی بحرانوں سے دوچار ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی انتشار اور شدت کے ذمہ دار عمران خان ہیں جبکہ ان کے تکبر، غرور اور نااہلی کی وجہ سے عوام کی کو زندگی اجیرن اور سیاسی پارلیمانی نظام کو زمین بوس کردیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی اس کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے کیونکہ عمران خان نے فوجی آمروں اور بھٹو و شریف خاندانوں کی طرز حکمرانی سے کوئی سبق نہیں سیکھااور یہ تسلسل قائم ہے لیکن ملک اب اس چیز کا متحمل نہیں ہو سکتا کہ آزمائی قیادت کو اپنے اوپر مسلط کیا جائے جبکہ جماعت اسلامی ملک میں اسلام کی حکمرانی،سود معاشی نظام کے خاتمے اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے اپنی تحریک و جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائے گی لیاقت بلوچ کا مزید کہناتھا کہ کراچی واقعہ نے ثابت کردیا کہ عمران خان کی حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے اور عمران خان بے خبر حکمران ہیں جبکہ کراچی واقعہ سے اسٹیبلشمنٹ کی سیاست میں مداخلت نئے انداز میں بے نقاب ہوگئی ہے۔
لیاقت بلوچ