سپریم کورٹ با الیکشن، ملتان سے حامد خان گروپ کامیاب  

  سپریم کورٹ با الیکشن، ملتان سے حامد خان گروپ کامیاب  

  

 ملتان(وقائع نگار))سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لئے ہائیکورٹ ملتان بار میں قائم اسٹیشن پر صدارت کی نشست پر ملتان سے حامد خان گروپ کے حمایت یافتہ عبدالستار خان 93 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ ان کے مدمقابل عاصمہ جہانگیر گروپ(بقیہ نمبر3صفحہ10پر)

 کے امیدوار عبدالطیف آفریدی 69 ووٹ حاصل کر سکے۔ ملتان کے 207 ووٹرز میں سے 163 نے حق رائے دہی استعمال کیا۔جنرل سیکرٹری کے امیدواروں میں احمد شہزاد فاروق رانا 128 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ عامر سہیل سلیمی 30 ووٹ حاصل کر سکے۔ وائس پریذیڈنٹ پنجاب کے امیدوار یونس خان نول ملتان سے 95 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر جبکہ وائس پریذیڈنٹ کے امیدوار ارشد باجوہ چوہدری 53 ووٹ اور بابر علی خلجی 9 ووٹ حاصل کر سکے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا حتمی اعلان 4 نومبر کو کیا جائے گا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن میں نائب صدر بلوچستان کے لیے اجمل خان نے 94 مدمقابل امیدوار غلام مصطفیٰ بٹ نے 61،  نائب صدر سندھ کی نشست پر یوسف مولوی نے 65، سید غلام شاہ بخاری نے 51، قاضی عبدالحمید صدیقی نے 33 اور محمد عمران شمسی نے  3 ووٹ حاصل کیے، ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر ملک شکیل الرحمٰن خان نے 97، شیریں عمران نے 42 اور ذولفقار احمد بھٹہ نے 16، فنانس سیکرٹری کی نشست پر محمد اکرم گوندل نے 95 اور محمد افضل جنجوعہ نے 65، ممبر ایگزیکٹو بلوچستان عبد المالک بلوچ نے 74، عبدالزاق شیر نے 66، شمس الرحمن رند نے 60 اور محمد ناصر نے 59، ممبر ایگزیکٹو خیبرپختونخواں فدا بہادر نے 87، اشرف ہاشمی نے 61, حیات اللّٰہ خان نے 54 اور ارباب شبیر احمد نے 53، ممبر ایگزیکٹو پنجاب عارف محمود چوہدری نے 87، رائے طارق سلیم نے 74، ناصر اقبال صدیقی 62 اور سجاد حسین بھٹی نے 57 ووٹ حاصل کئے۔ ممبر ایگزیکٹو سندھ کی نشست پر جام آصف محمد لاڑ نے 101، جاوید احمد نے 70، محمد سلیم ہاشمی نے 55 اور نوید الحق چوہدری نے 46 ووٹ حاصل کیے۔

کامیاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -