کرونا کی دوسری لہر، ٹیسٹ پھر مہنگے،مریضوں پر تجربات کا انکشا ف

      کرونا کی دوسری لہر، ٹیسٹ پھر مہنگے،مریضوں پر تجربات کا انکشا ف

  

  ملتان، خانیوال، رحیم یارخان، جتوئی، کرم پور(وقائع نگار، بیورونیوز، بیورو رپورٹ، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)کررونا کی دوسری لہر کے پیش نظر خانیوال سمیت صوبہ بھر میں حکومت نے تمام فیلڈ ہسپتال دوبارہ فعال کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے اس سلسلہ میں تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور ایم ایس کو کہا گیا ہے کہ وہ فیلڈ ہسپتالوں کو دوبارہ فعال کرنے اور کرونا مریضوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام اقدامات (بقیہ نمبر16صفحہ10پر)

بروئے کار لائیں،کرونا کیسز کے بڑھتے رجحان کے پیش نظر کرونا وارڈز میں نبیادی سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ آنیوالے مریضوں کے کھانے پینے اور دیکھ بھال کے بہتر انتظامات کئے جائیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے کروناوائرس کی روک تھام کے حوالے سے اہم نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔لاہور،ملتان اور راولپنڈی کے اضلاع میں  تمام تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔تمام میڈیکل سٹور،پنکچر،پھل اور سبزی کی دکانیں،تندور، آٹا چکی، پوسٹل سروس، ڈرائیور ہوٹل،پٹرول پمپ،سپیئر پارٹس کی دکانیں،پرنٹنگ پریس، کال سنٹر اور ٹیک اوے کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔تمام پارکس اور تفریحی مقامات صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گینشتر ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی نیا مریضوں جاں بحق نہیں ہوا ہے۔جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 181 تک برقرار  ہے  نشتر ہسپتال میں 75 زیر علاج مریضوں میں سے 33 کی رپورٹس  پازیٹو آئی ہیں۔25 مریضوں کے رزلٹ  نیگٹیو ہیں۔ جبکہ 17 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس کا ابھی انتظار ہے۔ چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر خضر حیات،صدر ڈاکٹر سلمان حسیب چودھری نے کہا کہ ہے کہ پنجاب میں کرونا کی دوسری لہر ا?تے ہی ٹیسٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت نے کرونا کی پہلی لہر سے بھی کچھ نہیں سیکھا،طبی عملہ نے کرونا کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں تک قربان کیں مگر حکومت نے اس بار بھی طبی عملہ کی کوئی ٹریننگ نہیں کرائی نہ ہی مریضوں کے علاج کے لئے کوئی پلان ہے،انہوں نے کہا کہ کرونا کے ٹیسٹ کی فیس 3500 مختص کردی ہے جو غریب عوام کے لئے ظلم ہے،ملک کی کثیر ا?بادی غریب جو کہ اتنی بھاری فیس ادا نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیسٹوں کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے،اگر اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ینگ ڈاکٹرز پنجاب میں احتجاج کریں گے،علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خضر حیات اور ڈاکٹر سلمان چودھری نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹروں کو این پی اے اور کے پی ا?ئی نہیں دے رہی سیکرٹری ہیلتھ متعدد بار سمریاں لکھ چکے ہیں لیکن حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا سوشل میڈیا میں پرانی سمریاں گردش کر رہیں جن کی کوئی اہمیت نہیں ہے،انہوں نے ڈاکٹرز سے کہا کہ وہ اپنے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں۔رحیم یار خان و گردونواح میں کرونا کی دوسری لہر زور پکڑنے لگی،گورنمنٹ سکول کے دو طلباء  میں کورونا وائرس کی تصدیق،کلاس روم سیل، 15اساتذہ سمیت 62طلباء  کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ لے لیئے گے، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کوٹسمابہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک 113 پی کے دو طلباء  سالہ ثمرہ یزدانی اور روشن رام میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے پر کلاس کو سیل کر دیا گیا، محکمہ صحت کے مطابق اساتذہ سمیت پوری کلاس کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک 113 پی کے 6 اساتذہ سمیت 45 طلباء  کی سیمپلنگ کی گئی ہے اسی طرح گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کوٹسمابہ 17 طلباء  سمیت 9 اساتذہ کے سیمپل لئے گئے ہیں۔متاثرہ بچوں کے اہلخانہ کو بھی گھر میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ جبکہ کلاس کی تمام طلباء  اور اساتذہ کو کورونا ٹیسٹ کے رزلٹ آنے تک گھر میں آئسولیٹ کیا گیاہے۔ محکمہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ 72گھنٹوں میں مزید کرونا متاثرہ کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ تعلیم انتظامیہ کے مقامی افسران نے حکومت پنجاب کے حکامات کو ہوا میں اڑا دیا سرکاری سکولوں میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی بڑھ گئی ہے وزیر  تعلیم  جتوئی کے شہری محمد قاسم محمد کاشف محمد اسد محمد یاسر محمد شہزاد ندیم عباس ساجد خان محمد یوسف خان ودیگرشہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گور منٹ سکولز میں کرونا ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے جس کی وجہ سے حالیہ گور نمنٹ ہا ی سکول جھگی والہ میں ایک استاد کرونا کا شکار ھو گیا ھے اس کی وجہ سے بچوں والدین اور باقی اساتذہ میں خوف طاری ھو گیا ھے جتوئی پرائمری اور مڈل سکول کے ڈپٹی ڈی او صرف اپنے آفس تک ہی  وزٹ کرنا گوارا نہیں کرتا   اوراپنے آفسران کو سب اوکے کی رپورٹ  ارسال کر دیتا ھے۔تحصیل جتوئی کا نواحی علاقہ جھگی والہ کا گورنمنٹ ہائی سکول کا ٹیچر کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا جو کہ ٹیچر اجمل فریدی خیرپور سادات کا رہائشی ہے جبکہ کئی عرصے سے جھگی  والا گورنمنٹ ہائی سکول میں پڑھا رہا تھا اس موقع پر شہری اور والدین نے کہا کہ دیگر سکول کے سٹاف کے ٹیسٹ نہ کیے گئے کورونا وائرس طلبہ میں بھی  پھیلنے کا خدشہ ہے انہوں کہا کہ ٹیچر ا جمل فریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سکول کے دیگرز سٹاف اور طالب علموں میں تشویش ٹیچر اجمل فریدی کو انڈس ہسپتال مظفرگڑھ میں منتقل کردیا گیا ہے  اہل علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول میں پڑھنے والے اور دیگر سٹاف کے ٹیسٹ کرایا جائے تاکہ کرونا وائرس کسی اور میں مبتلا نہ ہو سکے۔تھانہ کرم پور کے محرر سمیت  3ملازم کرونا کا شکار ہوگئے تھانہ کرم پور کے محرر اعجاز چھٹہ سمیت 3ملازم مبینہ طور پر کرونا کا شکار ہو گئے۔اس سے پہلے  تھانہ کرم پور کے سابق ایس ایچ او رانا محمد اکرم کو بھی کرونا ہو گیا تھا جسے تبدیل کردیا گیا عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او وہاڑی سے اپیل کی ہے کہ کرونا کے شکار ملازمین کا بھی ٹیسٹ کرایا جائے اور انہیں قرطنیہ میں بھیجا جائے۔

کرونا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -