ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ کا  سنٹرل جیل کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ کا  سنٹرل جیل کا دورہ، سکیورٹی انتظامات ...

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان فرحان شکور نے سنٹرل جیل (بقیہ نمبر14صفحہ10پر)

کادورہ کیا. انہوں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات اورقانون کے مطابق قیدیوں کو فراہم سہولیات کا جائزہ لیا. اس موقع پر مجسٹریٹ درجہ اول محمدحارث منیر، سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ  یاسر اعجاز بھی ان کے ہمراہ تھے. ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال،خواتین وارڈاور نوعمر وارڈکامعائنہ کیااور اسیران سے مسائل پوچھے. انہوں نے اسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کو بھی چیک کیا. ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحان شکو ر نے جیل میں سماعت کے بعد معمولی جرائم میں ملوث تین قیدیوں محمد شاہد، ناظم الدین اور محمد راشد کو رہاکرنے کے احکاما ت بھی جاری کیے ہیں۔ 

سکیورٹی جائزہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -