حافظ آباد: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، بیٹا زخمی، باپ خوف سے جاں بحق 

حافظ آباد: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، بیٹا زخمی، باپ خوف سے جاں بحق 

  

 حافظ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان) نامعلوم ملزمان نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایم، بی، بی ایس ڈاکٹر کو شدید زخمی کردیا جبکہ والد فائرنگ سے خائف ہوکر جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب ملزمان فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ونیکے چوک کے قریب جامع مسجد قدیم سے ملحقہ گلی میں ڈاکٹر عاطف قدیر اپنے معمر والد اور والدہ کے ہمراہ گھر میں سورہے تھے کہ رات تین بجے انکے گھر میں ڈاکو گھس گئے جس پر ڈاکٹر عاطف قدیر نے پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ڈاکٹر عاطف قدیر شدید زخمی جبکہ انکے والد ریاض قدیر فائرنگ کے خوف سے جاں بحق ہوگئے۔جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ ملزمان فرارہوگئے۔ پولیس تھانہ سٹی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگایا جاسکا ہے۔

ڈکیتی مزاحمت

مزید :

صفحہ آخر -