رینجرز اور کسٹم حکام نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی 

  رینجرز اور کسٹم حکام نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور کسٹم حکام نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سندھ رینجرز اور کسٹم حکام نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے انٹیلی جنس معلومات پر حب چیک پوسٹ پر کی گئی کارروائی کے دوران مختلف بسوں اور گاڑیوں کے ذریعے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔تلاشی کے دوران نان کسٹم پیڈ اشیا جن کی مالیت تقریبا 22.7844 ملین ہے، برآمد کی گئی۔ برآمد شدہ اشیا میں بڑی مقدار میں چھالیہ، گٹکا، تارا فلٹر نسوار، کپڑا، سگریٹ، مونو سوڈیم گلومائٹ سالٹ شامل ہیں۔کاروائی کے دوران افیون، حشیش، کرسٹل بڑی مقدار میں ڈیزل ایری مور اسموکر کین چلڈرن سوٹ بھی پکڑی گئیں۔ برآمد شدہ اشیا کو مزید قانونی چارہ جوئی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -