اوکاڑہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مطلقہ خاتون قتل

  اوکاڑہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مطلقہ خاتون قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوکاڑہ،حجرہ شاہ مقیم(نامہ نگار) اوکاڑہ 28سالہ مطلقہ خاتون کوفائرمارکر قتل کردیا گیا۔شبہ ظاہر کیاجارہاہے کہ سابقہ خاوند نے قتل کیاہے،مقتولہ نے 3ماہ قبل اپنے خاوند سے بذریعہ عدالت طلاق لے لی تھی۔بتایاگیاہے کہ حجرہ شاہ مقیم کی عبداللہ کالونی کی رہائشی خاتون 28سالہ سونیا شہزادی مقامی زمیندار کے ٹیوب ویل کے کمرہ میں بیٹھی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے آتے ہی فائرنگ کا نشانہ بنا دیا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سونیاشہزادی کے اپنے خاوند سے تعلقات ٹھیک نہیں تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ حجرہ شا ہ مقیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی شواہد اکھٹے کرکے مقتولہ کی نعش کوپوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔
خاتون قتل

مزید :

صفحہ آخر -