زمبابوین کرکٹر کو پاکستان کی خوبصورتی بھا گئی

  زمبابوین کرکٹر کو پاکستان کی خوبصورتی بھا گئی

  

راولپنڈی(آئی این پی)زمبابوے کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین برینڈن ٹیلر پاکستان کی خوبصورتی سے متاثر دکھائی دے رہے ہیں۔پاکستان میں موجود برینڈن ٹیلر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہوٹل کے باہر کا ایک دلکش اور حسین نظارہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 12 سال بعد پاکستان آکر خوش ہیں۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں برینڈن ٹیلر نے لکھا کہ میں اس وقت اسلام آباد کے ایک شاندار ہوٹل میں موجود ہوں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی مہمان نوازی، سیکیورٹی، اور پرجوش خیر مقدم خیران کن ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ 12 سال بعد پاکستان میں سیریز کھیلنے کے منتظر ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -