ایل ڈبلیوایم سی کے جشن عیدمیلادالنبیؐ پر صفائی کے خصوصی انتظامات: جلوسوں کے روٹ پر اضافی ورکرز کی ڈیوٹیاں 

ایل ڈبلیوایم سی کے جشن عیدمیلادالنبیؐ پر صفائی کے خصوصی انتظامات: جلوسوں ...

  

لا ہور(سٹی رپورٹر) لاہو ر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عید میلاد النبی کے حوالے سے شہر میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ادارے کے تمام افسران و عملہ فیلڈ میں موجود رہے۔عید میلادالنبی کے حوالے سے شہر میں تمام تر جلوسوں اور مجالس، اور میلاد گاہوں کے اطراف میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے  جن میں اضافی کوڑے دانوں کی تنصیب، ضروری مشینیری اور افرادی قوت شامل ہے۔ادارے کے 500 سے زائد ورکرز میلاد مصطفیٰ ؐکے مقامات اور جلوسوں کے روٹس کی صفائی پرمعمور ہیں۔شہر لاہور کے تمام علاقوں، تنگ و تاریک گلیوں، اندرون لاہور سمیت ہر جگہ کی خصوصی صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شہریوں کو ہر صورت، موقع و تہوار پر صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے اورتمام مشینری اور عملہ شہر کی صفائی میں مصروف ہیں۔ شہری بھی مبارک دن کے موقع پر صفائی کے اہم فریضے کو مت بھولیں اور شہر میں صفائی قائم رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں۔مزید براں ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ عید میلادالنبی کے حوالے سے محکمے کی جانب سے صفائی ستھرائی کے غیر معمولی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ شہری صفائی عملے سے تعاون کریں۔

 اور ذمہ دار شہری کے طور پر کوڑا کرکٹ قریبی کوڑے دان میں ڈالیں۔شکایات کی صورت میں شہری ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔ 

لاہور(  ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران چکن،سبزی،فروٹ،اور دوسری روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کے علاوہ اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ غریب اور سفید پوش طبقہ کے افراد کیلئے مہنگائی میں اضافہ سے پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے افسوس کی بات ہے کہ حکومت ایکشن لینے کی بجائے صرف باتوں پر ہی عوام کو ٹرخا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دوکانداروں کو سرکاری نرخ ناموں کے مطابق اشیائے خوردنوش اور دوسری ضروریات زندگی کی چیزوں کی فروخت کو یقینی بنانے میں بْری طرح سے ناکام نظر آ رہی ہے مہنگائی سے شہری عاجز متوسط طبقے کی قوت خرید جواب دے گئی ہے اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے پہلے بھی کہا ہے اور اب بھی کہتے ہیں کہ جتنی توجہ حکومت اپوزیشن کو دبانے میں دیتی ہے اس میں سے اگر تھوڑی سی بھی توجہ حکومت گڈ گورنینس بہتر کرنے کی طرف دے تو شائد بہتری آ جائے مگر یو ں لگتا ہے کہ جیسے مہنگائی کے سونامی میں ہی حکومت بہہ جائے گی۔ 

لاہور(  )پاکستان پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ اب تو تبدیلی کی خواہش رکھنے والی عوام کواس بات کی سمجھ آ گئی ہے کہ نام نہاد تبدیلی کی آخری منزل وزیر اعظم ہا?س تھا اور وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان نے بتا دیا ہے کہ اب عوام کاان سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے مگر عوام توآج بھی اس عمران خان کی راہ دیکھ رہے ہیں جو جلسوں میں روز ان کے دکھ درد کم کرنے کی باتیں کیا کرتا تھا مگر عوام کو تواب معلوم ہوا ہے کہ عوام کو جو دکھ درد مل رہے ہیں وہ در حقیقت اس تبدیلی سرکار کے ہی پیدا کردہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہا کرتے تھے کہ سونامی آئے گی مگر لوگوں کواس وقت بھی سمجھ نہیں آئی کہ سونامی کا مطلب ہی تباہی ہوتا ہے جو آجکل اس شخص نے ہر ادارے کی تباہی کردی ہے ایک ہنسے بستے ملک کواس نااہل شخص نے آج قرضوں کے بوجھ تلے ڈبو دیا ہے تبدیلی سرکار عوام کے لئے ایک ڈر?انا خواب بن چکی ہے۔

لا?ور    (      )

سیاسی و سماجی شخصیت راؤ محمد خالد نے ک?ا?ے ک??پاکستان کے اربن سنٹرز میں گڈ گورننس کے لئے نیویارک, لندن اور پیرس کے میئر کی طرز پر اختیارات کراچی, لا?ور, ملتان, پشاور, کوئٹ? سمیت تمام ش?روں کے میئر اور بلدیاتی اداروں کے سربرا?وں کو دیئے جانے چا?یں.

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -