گستاخانہ خاکے عالمی امن  تباہ کرنے کی سازش ہیں،شہزاد انجم

 گستاخانہ خاکے عالمی امن  تباہ کرنے کی سازش ہیں،شہزاد انجم

  

لاہور(پ ر)سیاسی سماجی و تاجر راہنما حاجی سردار شہزاد انجم نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت عالمی امن  تباہ کرنے کی سازش ہیں۔ مسلم امہ کا ردعمل غیرت ایمانی کا حصہ ہے، انبیاء کرام کی عظمت کا تحفظ تمام مذاہب کی بنیادی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا یورپی عدالتیں بھی انبیاء کرام کی حرمت کا فیصلہ دے چکی ہیں اور امام الانبیاء کی ذات اقدس کے متعلق ہرزہ رسائی مسلمانوں کی غیرت ایمانی کو للکارنے کے مترادف ہے اور اسکے نتائج کی ذمہ دار حقیقت پسندی سے چشم پوشی کرنے والی حکومتیں ہوں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -