حضور سرور کونین ؐ سے محبت ایمان کا بنیادی اور لازمی جزوہے،عابد علی

     حضور سرور کونین ؐ سے محبت ایمان کا بنیادی اور لازمی جزوہے،عابد علی

  

لاہور (سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ حضور سرور کونین ؐ سے محبت ایمان کا بنیادی اور لازمی جزوہے۔ سید دوجہاں ؐ سے غیر مشروط اطاعت اور محبت کے جذبے کے بغیر تکمیل ایمان کا دعویٰ نامکمل ہے۔ جشن عید میلادالنبی آقائے دو جہاں ؐ کی آمد پر خوشیوں اور مسرتوں کا اظہار ہے۔ حضور کی آمد سے انسانیت کو زندگی گزارنے کے سیلقے اور کرینے میسر آئے۔ عرب کے ریگستان میں شمع ہدایت بن کر رسالت مآب ؐ نے پیغام الٰہی کو بندگان خد تک پہنچایا۔ 

حضور کے غلام کریم آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آمد پر دل و جان سے ہدیہ درود و سلام پیش کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -