ای خدمت سنٹر پر چالان بکیں غائب،سائلین سراپا احتجاج

  ای خدمت سنٹر پر چالان بکیں غائب،سائلین سراپا احتجاج

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پر کمرشل تعمیرات کے نقشوں کی بروقت منظوری کیلئے شروع کیے جانے والے پروجیکٹ کو نظر لگ گئی،صوبائی دارالحکومت میں ای خدمت سنٹرارفع کریم سنٹر پر چالان کی بکیں غائب کردی گئیں جو دس روز گزر جانے کے بعد بھی مہیا نہیں کی جاسکیں،سائلین کی کثیر تعداد بار بار درخواست کرنے کے بعد خالی ہاتھ واپس جانے پر سراپااحتجاج بن گئی،سینکڑوں شہریوں نے کمشنر، ڈی جی پنجاب انفارمشن ٹیکنالوجی بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر چالان بکیں مہیا کی جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -